• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے اتحادی حکومت کا پیش کردہ اکنامک سروے مسترد کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی حکومت کا پیش کردہ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 مسترد کرتے ہوئے اسے غریب دشمن دستاویز قرار دیدیا،پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ دستاویز معاشی سروے نہیں بلکہ اعداد و شمار کا ہیر پھیر اور پاکستان کے عوام کے خلاف بے رحم چارج شیٹ ہے،یہ ان منتخب حقائق اور شرمناک سیاسی پروپیگنڈے کا مجموعہ ہے، جو عوام کو درپیش حقیقی مشکلات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتا ہےیہ اکنامک سروے نہیں بلکہ غریب دشمن منشور ہے، جو خوبصورت جدولوں اور خود ستائشی دعوؤں میں لپٹا ہوا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت 3.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ پر فخر کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید