ٹھٹھہ(آئی این پی )ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں تیز ہواؤں کے باعث سمندر بپھر گیا، جس کے نتیجے میں بلند لہریں حفاظتی بند توڑ کر آبادیوں میں داخل ہوگئیں۔ کئی گھروں میں پانی داخل ہونے کے بعد مقامی مکینوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ۔ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں تیز ہواؤں کے باعث سمندری لہریں بلند ہوگئیں، جس کے نتیجے میں متعدد ساحلی دیہات سمندری پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔