• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 200 ارب درہم کا ایک اور شہر آباد کرنے کا منصوبہ

دبئی (سبط عارف) دبئی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کرنے والی معروف تعمیراتی کمپنی اعمار پراپرٹیز نے 200ارب درہم مالیت کے ایک نئے میگا منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد رہائش اختیار کر سکیں گے، دنیا کی ہر سہولت 20 منٹ میں دستیاب ہوگی۔ تعمیراتی منصوبہ 45 لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا جہاں رہائشی ٹاورز، سپر لگژری ولاز، عالیشان مکانات، دفاتر، شاپنگ ایریاز، ہوٹلز اور تفریحی سہولیات قائم کی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید