اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس، قانون کےمطابق کارروائی کو دوبارہ آگے بڑھانے اور میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری، جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس ہاشم خان کا کڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جمعرا ت کے روز نظر ثانی درخواستوں کا محفوظ شدہ مختصر فیصلہ جاری کیا، بنچ کی سربراہ جسٹس عائشہ ملک نے اکثریتی فیصلہ پڑھ کر سنایا جودو ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا ۔