• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ارسا کی ناقص منصوبہ بندی کا شکار، وقار مہدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے سندھ کو ارسا کی جانب سے 41فیصد کم پانی فراہم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیریں دریا /لوئر ریپیرین صوبہ ہونے کے باعث سندھ ایک بار پھر ارسا کی ناقص منصوبہ بندی، انتظامی نااہلی اسکی ناکامیوں اور ناانصافی کا سب سے بڑا شکار بن رہا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں، سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا ہے کہ پانی کی یہ سنگین قلت سندھ کی زرعی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، کھڑی فصلیں شدید خطرات سے دوچار ہیں جبکہ لاکھوں کاشتکاروں اور ان کے خاندانوں کا ذریعہ معاش خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید