ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کی جانب سے نائب تحصیل داروں کی تقرری کا حکم واپس لینے کے آرڈر کو معطل کر دیا ہے پیٹیشنرزکے وکیل رانا آصف سعید نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں نائب تحصیل داروں کی متعدد آسامیاں خالی پڑی تھیں کمشنر ملتان نے سینیئر قانونگوز کو موجودہ پے اینڈ سکیل پر نائب تحصیلدار مقرر کر دیا لیکن تین ماہ بعد اس ارڈر کو کوئی وجہ بتائے بغیر واپس لے لیا متاثرین کو کوئی نوٹس دیا گیا نہ کوئی معقول وجہ بتائی گئی جبکہ ان کی کارکردگی بھی بہت بہتر تھی اور ترقی پانیوالے سروس کی مدت کے لحاظ سے ترقی کے مستحق بھی تھے لیکن محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے یا افسر شاہی کے تساہل یا نا اہلی کی وجہ سے ڈی پی سی نہیں ہوسکی۔