ملتان(سٹاف رپورٹر )گلگت بلتستان الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی فتح پر پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صوبائی حلقہ 218 کی طرف سے صوبائی صدر ملک افتخار علی، اور جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ کے زیر اہتمام تقریب جشن کا اہتمام کیا گیا تقریب سے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم حسین، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، ڈویژنل نائب صدر آفتاب علی خان بابر، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزادسینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران بشیر، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سابقہ ٹکٹ ہولڈر حاجی شاہد رضا صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سٹی حاجی امین ساجد، صدر انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ مہر شاکر، روف لودھی، نذیر کاٹھیا، شبیر علوی، جمیل بھٹی، حاجی طاہر، شبیر قریشی، امیر گیلانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ ساز کامیابی پر پارٹی قیادت،گلگت بلتستان کے باشعور عوام اور تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔تقریب جشن میں درود خان خلجی، رشد حفیظ، سلیم اللہ، اشفاق قریشی، سلیم رحمانی، خالد بھائی، منیر درزی، اسلم قریشی، شیریف، عابد بھولا، اشفاق بلا، ریاض، رمضان کاٹھیا، عاطف کاٹھیا، شاہد کاٹھیا، کامران، ماجد، عرفان، اسلم، پرویز، کاشف سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا ۔