• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ونواح میں تیز آندھی متعدد فیڈرز ٹرپ،موسم خوشگوار

ملتان (سٹاف رپورٹر) گرد آلود طوفان ملتان پہنچ گیا جس کے باعث شہر اور گردونواح میں تیز آندھی چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے۔ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شدید آندھی کے نتیجے میں کئی درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے جبکہ مختلف مقامات پر نصب ہورڈنگز اور سائن بورڈ بھی زمین بوس ہو گئے۔ دوسری جانب تیز آندھی سے آم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے،گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ہو گیا ۔
ملتان سے مزید