• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشر میڈیکل یونیورسٹی سے پنکھوں کی چوری ‘انکوائری رپورٹ وائس چانسلر کو پیش

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے مصطفیٰ کمال پاشا لیکچر تھیٹر کمپلیکس کے بیسمنٹ سب سٹور سے ہزاروں ناکارہ پنکھوں کی مبینہ چوری یا گمشدگی کے معاملے میں قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کر دی ہے،رپورٹ کے مطابق پنکھوں کی گمشدگی میں سنگین انتظامی غفلت کی نشان دہی کی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں 2,128 ناکارہ پنکھے سب سٹور منتقل کئے گئے تھے، تاہم بعد ازاں ان کی تعداد میں نمایاں کمی پائی گئی،کمیٹی نے تحقیقات کے دوران ریکارڈ، بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ واقعہ سکیورٹی کے ناقص انتظامات، انوینٹری ریکارڈ کی عدم موجودگی، نگرانی کے کمزور نظام اور سی سی ٹی وی ریکارڈ محفوظ نہ رکھنے کے باعث پیش آیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملہ میں کسی ایک فرد کے براہ راست ملوث ہونے کے واضح شواہد نہیں ملے، تاہم سکیورٹی کمپنی اور متعلقہ انتظامی نگرانی کو سنگین غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا، انکوائری کمیٹی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے، سکیورٹی کمپنی اور متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، مالی نقصان کا تخمینہ لگانے، ڈیجیٹل انوینٹری سسٹم قائم کرنے، سکیورٹی مزید سخت کرنے اور باقی ماندہ ناکارہ پنکھوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق نیلام کرنے سمیت متعدد سفارشات پیش کی ہیں۔
ملتان سے مزید