نیویارک (جنگ نیوز)پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ رونالڈو کو ہر میچ میں مسلسل 90 منٹ کھلانے کے بجائے میچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کیا جائے گا ۔ کوچنگ اسٹاف کا ماننا ہے کہ رونالڈو کی موجودگی ٹیم کیلئے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے، تاہم ان کا دانش مندانہ استعمال ناگزیر ہے۔ تجربہ، قیادت اور گول اسکورنگ کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے رونالڈو کبھی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ان کی فٹنس پر مسلسل نظر اور ورک لوڈ کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اگر وہ میدان میں مکمل ردھم کے ساتھ اترتے ہیں تو یہ ان کا ریکارڈ چھٹا فیفا ورلڈ کپ ہوگا، جو عالمی فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔