• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کا عالمی چیمپئن بننے کیلئے مہارت اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار

نیویارک (جنگ نیوز) پانچ بار کا عالمی چیمپئن برازیل فیفا ورلڈ کپ 2026 میں چھٹا ٹائٹل جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کھلاڑی خصوصی سینسر سے لیس جیکٹیں استعمال کر رہے ہیں جو ان کی رفتار، دوڑنے کا فاصلہ، جسمانی دباؤ، تھکاوٹ، دل کی دھڑکن اور دیگر اہم اعداد و شمار مسلسل ریکارڈ کرتی ہیں۔ یہ معلومات فوری طور پر کوچنگ اسٹاف اور اسپورٹس سائنس ماہرین تک پہنچتی ہیں، جس کی مدد سے کھلاڑیوں کی فٹنس، تیاری اور انجری کے خدشات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کوچنگ عملے کو مختلف کلبوں سے بھی کھلاڑیوں کا جسمانی ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید