کراچی( اسٹاف رپورٹر) نامور کھلاڑیوں اور ماہرین نے وفاقی بجٹ میں قومی کھلاڑیوں کیلئے کسی اہم اعلان کے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے ہاکی لیگ کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ اسکواش سمیت دیگر کھیلوں کیلئے خصوصی فنڈ رکھنا ہوگا، انڈرو کھیلوں کے کئی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تک اداروں کی ٹیمیں بحال نہیں ہونگیں کھیلوں سنہری دور واپس نہیں آسکتا۔