کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنگسٹن میں پہلے ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔جیسن ہولڈر نے18رنز دے کر تین وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ سری لنکا نے9وکٹ پر147رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے ہدف چار گیندیں پہلے پورا کرلیا۔ شمر جوزف نے29رنز کے عوض تین شکار کیے ۔کپتان شائے ہوپ نے 65ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔