کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کیلئے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے انتخاب سے قبل ٹرائلز پر کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی او اے نے نام جمع کرانے کی تاریخ دس جون تک دی تھی، ٹرائلز 13 اور 14 جون کو لینے کا اعلان کیا ۔ فیڈریشن کے سکریٹری کے نوٹس میں کہا گیا ہے شرکت کے خواہشمند کھلاڑی اور آفیشلز سفری اور جاپان میں رہائش سمیت تمام اخراجات خود برداشت کرینگے ۔