• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ڈائلیسز یونٹ کی تنظیمِ نو، مریضوں کی حفاظت اولین ترجیح

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ڈائلیسز یونٹ کی تنظیمِ نو مریضوں کی حفاظت اولین ترجیح، ’کراس انفیکشن‘ کو روکنے کیلئے بڑی کارروائی‘ واضح رہے نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائلیسز سروسز کے حوالے سے مبینہ غلط فہمیوں کے خلاف شعبۂ امراضِ گردہ نے سخت اور واضح مؤقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مریضوں کی حفاظت اور انفیکشن کنٹرول کیلئے کی جانے والی تنظیمِ نو کو کسی طور پر ختم یا معطل نہیں کیا جائے گا۔شعبے کے مطابق یہ اقدامات پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے گائیڈ لائنز اور عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول اصولوں کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں۔شعبہ امراضِ گردہ نے اپنی جاری کردہ تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ 197رجسٹرڈ ڈائلیسز مریض ہیں، جن کے علاوہ ایمرجنسی، ICU، لیبر روم اور میڈیکل وارڈز میں گزشتہ ایک سال میں 7 ہزار سے زائد ایمرجنسی ڈائلیسز کی گئیں۔ 28ہزار سے زائد ڈائلیسز سیشنز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اب پرانے یونٹ کی مرمت اور اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر مریضوں کو ان کے وائرل مارکر (Hepatitis B, C) کے مطابق الگ الگ ایریاز میں منتقل کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید