ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقہ پیرکالونی نمبر3کے قریب پولیس مقابلہ، چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو ارسلان اور وارث زخمی حالت میں گرفتار۔ رات گئے پولس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی پیر کالونی نمبر03 پر موجود تھی اور چیکنگ کر رہی تھی کہ 04 اشخاص بسواری موٹر سائیکل سامنے کی جانب سے آرہےتھے جنکو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، جو نہ رکے۔جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر بائیک سے اتر کر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس پارٹی نے ہوائی فائرنگ کی۔جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو دو ملزمان زمین پر اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سےدونوں کی دائیں پنڈلیوں میں میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر گرے پڑے تھے دونوں ملزمان سے پسٹل30 بور بھی برآمد ہوئے۔موٹرسائیکل چیک کرنے پر مقدمہ نمبر26/714 بجرم 392ت پ تھانہ شاہ شمس میں ڈکیتی کے دوران چھینی گئی تھی۔زخمی ملزمان کی پتہ جوئی کرنے پر ملزمان کے نام وپتے ارسلان ولد محمد اسلام قوم انصاری سکنہ دہلی گیٹ 2۔ وارث ولد خالد قوم مغل سکنہ دہلی گیٹ ملتان بتلائے جبکہ ان کے دیگرساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔جسکی بذریعہ کنٹرول ناکہ بندی کروائی گئی اور وقوعہ کی بابت افسران بالا کو اطلاع دی گئی۔ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ زخمی ملزمان چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرمان تھے ۔ زخمی کو بذریعہ 1122 نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔