ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے مجالس عزا اور جلوسوں کے موقع پر طبی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے اور ریسکیو گاڑیاں ہمہ وقت موجود رہیں گی روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کروں گا ریسکیو 1122 چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ لائسنس داروں کے مسائل کے حل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عزاداروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے وفد سے محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے ماہ محرم الحرام مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف امور پر نشاندہی بھی کی جبکہ اس موقع پر ڈویژنل صدر انجینیئر سخاوت علی سیال، مرکزی سینئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی، پروفیسر احمد عباس جعفری، سید عون شمسی ،شاہ زیب حسن بلو، سید غلام رضا شمسی،سید حسن عباس رضوی، سید جعفر حسین شاہ،حسنین احمد،سید علی حیدر بخاری، عمران جوئیہ،سید امتیاز حسین شاہ،سید کوثر عباس،محمد کاشف،غلام عباس،محمد قیصر،عمران عباس سمیت آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر محمد بلال بھی موجود تھے۔