• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلی گولیاں کھانے والا معمر شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

ملتان( سٹاف رپورٹر) زہریلی گولیاں کھانے والا75سالہ شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک پولیس کو اللہ یار نے اطلاع دی کہ میرےوالد عبدالرسول کی طبیعت خراب ہوئی جسے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا جو وہاں دم توڑ گیا، ڈاکٹرز نے موت کی وجہ گندم کی زہریلی گولیاں کھانا بتائی جس کی وجہ سے متوفی کی طبیعت خراب ہوئی، اطلاع پر پولیس نے مذکورہ شخص کی لاش قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
ملتان سے مزید