ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام برائے تعلیمی سال 2025-26کے تحت انسٹیٹیوشنل سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے کی‘اجلاس میں ایچ ای سی کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ اکرام، پروگرام کوآرڈینیٹر ایچ ای سی نیڈ بیسڈ پروگرام جاوید اعوان، رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار‘ ڈاکٹر مصباح مرزا‘ شعبہ فارمیسی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رحمانہ رشید، کراس فٹس کے سی ای او عثمان بیگ‘ الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آرفن کیئر پروفیسر افتخار ہاشمی‘ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور اسسٹنٹ رجسٹرار سندس ہاشمی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس کے دوران نیڈ بیسڈ سکالرشپ کیلئے درخواست دینے والی طالبات کے تفصیلی انٹرویوز کیے گئے ، اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان مستحق اور باصلاحیت طالبات کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ کوئی بھی طالبہ مالی مشکلات کے باعث اپنی تعلیم ادھوری نہ چھوڑے انہوں نے کہا کہ نیڈ بیسڈ سکالرشپ پروگرام معاشی طور پر کمزور مگر ذہین طالبات کیلئے امید کی کرن ہے‘ ایچ ای سی کی ہدایات کے مطابق میرٹ، شفافیت اور ادارہ جاتی معاونت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔