• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکہ کے ڈاکٹروں کے درمیان علمی و پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی(جنگ نیوز ) ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان نارتھ امریکہ کے صدر ڈاکٹر راؤ بابر سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر شعیب شفیع اور سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے طبی ماہرین کے درمیان علمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ جدید طبی علوم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی پیش رفت سے پاکستانی ڈاکٹروں کو بھرپور استفادہ حاصل ہونا چاہیے تاکہ ملک میں صحت کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید