• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی اور پرانا گولیمار مار میں 2 نوجوانوں نے مبینہ خود کشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عباس ٹاؤن گلی نمبر5 کے قریب گھرسے 85 سالہ سید صادق حسین ولدیت سید باقرعلی کی جھلسی ہوئی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا،ابتدائی معلومات کے مطابق گھرمیں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوا ہے ، دریں اثنا سرجانی عباس گوٹھ میں واقع مکان سے 26 سالہ عباد علی ولد شکیل احمد کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے بیوی کی ناراضگی پر خود کو رسی کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کی ہے، علاوہ ازیں پرانا گولیمار ڈاکخانہ والی گلی کے قریب گھر سے 28 سالہ اشفاق کی پھندا لگی لاش ملی جسے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، گذری ڈی اسٹریٹ جابر بلڈنگ کے ایم سی اسپتال کے قریب گھر سے 17 سالہ میر عالم ولد میر عبداللہ کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،کلفٹن آئی جی ہاوس کے قریب بنگلے سے 65سالہ ریاض احمد کی لاش ملی جو پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی میں بطور گارڈ تھا ، پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی ،ملیر کے علاقے کہکشاں سوسائٹی میں 45سالہ عاطف کی لاش ملی، ہ لیاقت آباد نمبر دو فٹ پاتھ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جنہیں سردخانے منتقل کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید