• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم اوربھارتی نیرج چوپڑا کا ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم اوربھارتی جولین اسٹار نیرج چوپڑا 19 جون کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2026 میں شرکت نہیں کریں گے۔ارشد نے حج سے واپسی پر ٹریننگ شروع کی لیکن وہ ردہم میں نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نےدوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے ابھی مزید ردہم درکار ہے۔انہوں نے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر فوکس کر رکھا ہوا ہے ، منتظمین نے جمعہ کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کرنے والوں کی فہرست جاری کی۔

اسپورٹس سے مزید