کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرو ہا کی لیگ میں نئی انتظامیہ بھی قومی ہاکی ٹیم کو جیت کے ٹریک پر لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی،بیلجیم میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستانی ٹیم کو بدترین ناکامی کا سامنا کرناپڑا، میچ کا نتیجہ1-7سے بیلجیم کے حق میں رہا،ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل آٹھویں ناکامی ہے، قومی ٹیم تیسرے مرحلے میں اسپین کے خلاف کھیلے گی۔