• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمان کو مضبوط کریں، اچکزئی، شہباز سے ہاتھ جوڑ کر اپیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم سے پارلیمان کو مضبوط کرنے کی اپیل کر دی ۔ بجٹ بحث پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں تجویز کرتا ہوں شہباز شریف سے ایک میمورنڈم لکھیں۔ کوئی پارٹی کسی کی ٹانگ نہیں کھینچے گی جو پارٹی جیتے گی اسکو مینڈیٹ دینگے۔ بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں لے کر جاؤں گا ۔قرآن کریم شرک کے بعد انسانیت کے قتل کو بڑا گناہ کہتا ہے۔ ہم کہاں جا رہے ہیں؟ کہاں ہم اپنے ملک کو. بربادی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی والے میرے دوست ہیں لیکن ان کا بھی ووٹ آئین کوبگاڑنے میں چلا گیاجو آئین ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔ ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔جو سیاسی پارٹی الیکشن جیتے اسے حکومت کرنے دیں ۔ملک کو بربادی کی طرف نہ لے کر جایا جائے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام پر طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید