• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت کا عمران خان سے مشاورت کے بغیر بجٹ پیش نہ کرنیکا فیصلہ، 3 ماہ کیلئے عبوری بجٹ پیش کرنے کی تیاری

پشاور (اسٹاف رپورٹر )خیبرپختونخوا حکومت نے بانی تحریک انصاف کیساتھ ملاقات اور مشاورت کے بغیر آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش نہ کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں بجٹ سے متعلق آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے قانونی ماہرین کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ کو بھی مشاورت کیلئے طلب کرلیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اسمبلی میں 3 ماہ کیلئے عبوری بجٹ پیش کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ، آرٹیکل 122، 123 اور 125کے تحت ووٹ آن اکاؤنٹ اسمبلی میں پیش کیا جائیگاجبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبہ کے آئینی، مالی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید