• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درختوں کی کٹائی، پاکستان سالانہ 11 ہزار ہیکٹر جنگلات سے محروم ہورہا ہے

اسلام آباد (قاسم عباسی) پاکستان اکنامک سروے 2026ء کے مطابق جنگلات کی مسلسل کٹائی کے باعث پاکستان ہر سال تقریباً 11؍ ہزار ہیکٹر جنگلاتی رقبہ کھو رہا ہے، جس سے ملک کے ماحولیاتی توازن کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق، پاکستان کا کل جنگلاتی رقبہ اس وقت تقریباً 4.11؍ ملین ہیکٹر ہے، جو ملک کے مجموعی رقبے کا صرف 4.7فیصد بنتا ہے۔ اس مجموعی رقبے میں سب سے زیادہ حصہ مخروطی جنگلات کا ہے، اس کے بعد جھاڑی دار جنگلات، دریا کے کناروں کے جنگلات، مینگرووز اور آبپاشی شدہ شجرکاری کے جنگلات شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید