• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں10ہزار مزید کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز بھرتی کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت صوبہ بھر میں 10 ہزار مزید کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جو مڈ وائفری اسکولز سے تربیت حاصل کر کے فیلڈ میں آئیں گی۔اس حوالے سے حکومتی موقف ہے کہ ہماری ترجیح محکمۂ صحت میں ہنر مند اور تربیت یافتہ ورکرز کو شامل کرنا ہے، جو نہ صرف ویکسینیشن کی ذمہ دار ہوں گی بلکہ اپنے مختص کردہ علاقوں میں ہر گھر کے افراد کی بنیادی صحت، رہنمائی اور فالو اَپ کی ذمہ داری بھی مؤثر انداز میں نبھائیں گی۔بتایا جا رہا ہے بہت جلد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کی بھرتی کا پراسس شروع ہو جائے گا ۔
ملتان سے مزید