• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو پرو لیگ ہاکی کے مسلسل نویں میچ میں شکست

کرا چی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم اپنا نواں میچ بھی ہار گئی۔ اتوار کو بیلجیم اسپین نے 5-1 کامیابی سمیٹی ۔ پاکستانی کھلاڑی پورے میچ میں دباؤ کا شکار نظر آئے، انہوں نے گول کے دو مواقع بھی ضائع کئے، کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی بھی کم دکھائی دی۔ نئی ٹیم انتظامیہ بھی کھلاڑیوں میں نئی روح پھونکنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اسپین کیلئے نکولس اور پیپ کیونل نے دو، دو جبکہ مارک نے ایک گول اسکور کیا پاکستان کا واحد گول ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر بنایا۔

اسپورٹس سے مزید