کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نیّت فاؤنڈیشن نے کریسنٹ سنڈیکیٹ کے اشتراک سے ہاکس بے میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔مہم میں طلباء ، کارپوریٹ شعبے کے نمائندگان، خواتین، اور بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،نیّت فاؤنڈیشن کے ترجمان وقاص نوین نےنوجوانوں، سماجی تنظیموں اور نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست اقدامات میں بھرپور حصہ لیں۔