• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں جھلس کر ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں جھلس کر ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق منگھوپیرخیرآبا میں گھر سے 65 سالہ عرفان ولد عارف کی جھلسی ہوئی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،ریسکیوحکام کے مطابق متوفی باورچی خانے میں روٹی پکاتے ہوئے چولہے پرگرنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوا، بزرگ شہری گھر میں اکیلا تھا، بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 میں واقع گھرمیں 30 سالہ حسنہ زوجہ ناصر جھلس کرزخمی ہوگئی جسےسول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا،فوری طورپرواقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید