• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شبیر حسن میثمی کا امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کراچی میں مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ کیا ۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک کراچی کے مختلف امام بارگاہوں اور مضافاتی علاقوں میں کوئی کام نہیں ہوا ہے مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور اسٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں مسلسل ذمہ داران کو اگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان معاملات کو حل کرنے میں ہمارے ٹرسٹی وجلوس پرمٹ ہولڈر کے ساتھ تعاون کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید