• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آر ایچ کے زیرِ اہتمام پہلا گرلز سپورٹس گالا، خواتین ڈاکٹرز، ٹرینیز کی شرکت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے زیرِ اہتمام پہلی مرتبہ گرلز سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہسپتال کی خواتین ڈاکٹرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز (ٹی ایم اوز) اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ سپورٹس گالا کا مقصد خواتین میں صحت مند سرگرمیوں، ٹیم ورک، جسمانی فٹنس اور مثبت مسابقتی رجحانات کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیف آرگنائزر ڈین لیڈی ریڈنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ محمود نور اور سابق مسٹر پاکستان محمد شیراز تھے، جن کی سرپرستی میں اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کے انتظامی امور ٹی ایم او آرگنائزنگ کمیٹی نے انجام دیئے، جس میں ڈاکٹر فاطمہ عمران قزلباش، ڈاکٹر ہما ایثار، ڈاکٹر اسماء فاروق، ڈاکٹر فاطمہ شفیق، ڈاکٹر پلوشہ رسول شامل تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ محمود نور نے کہا کہ خواتین کی جسمانی اور ذہنی صحت کے فروغ کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت اہم ہیں اور ایسے پروگرام نہ صرف صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ادارے میں باہمی ہم آہنگی اور ٹیم اسپرٹ کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ شرکاء نے گرلز سپورٹس گالا کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ خواتین کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع میسر آسکیں۔
پشاور سے مزید