• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی او وامریکی سفارتخانے کے اشتراک سےکاروبار کے حوالے سے سیمینار

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) امریکی سفارتخانے نےپاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانی کےلیےحقو ق ملکیت دانش ( انٹیلکچوئل پراپرٹی رائیٹ) کے بہتر نفاذ اورآگاہی کے لیےیے آئی پی او پاکستان کے ساتھ مل کر کام کا آغاز کر دیا ہےا س حوالے سے آئی پی او پاکستان اور امریکی سفارتخانے کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں امریکا کی انٹیلکچوئل پراپرٹی پالیسی ایڈوائزر برائے جنوبی ایشیا شیلپی جاہ نے آئی پی آر کی اہمیت اور دنیا میں کاروبار کے فروغ ، سرمایہ کاری کےلیے آئی پی آر پر موثر عملدرآمد پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ، آئی پی او پاکستان کے ڈائر یکٹر ، ناصر محمود زاہد نےپاکستان میں اب تک پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان نے آئی پی آر پر بہت زیادہ کام کر لیا ہےا ور دنیا میں پاکستان کی آئی پی کے لحاظ سے درجہ بندی میں 31نمبر پر ہے، بہت جلد پیٹنٹ ، ٹریڈ مارک ، کاپی رائیٹ ، ٹریڈ سکریٹ اور جی آئی کی ڈیجیٹل رجسٹریشن شروع کی جائے گی سیمینار میں اسلام آباد وویمن چیمبر آف کامرس کی نائب صدررابعہ فرحان ، اور تحریم فاطمہ نے اپنے تجربات سے پینل مذاکرے میں آگاہ کیا ۔
اسلام آباد سے مزید