• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کا7-1 کی فتح کے ساتھ شاندار آغاز

کراچی (شکیل یامین کانگا) فیفا ورلڈ کپ فٹ بال میں سابق عالمی چیمپئن جرمنی شاندار آغاز کرتے ہوئے کوراکاؤکو 1-7 کی بڑی شکست دیکر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی ۔ ورلڈ کپ تاریخ میں جرمنی کے مجموعی گولز 239 ہو گئے ہیں ۔ پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل 238 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ دیگر میچوں میں سوئیڈن نے تیونس کو 5-1کی شکست دی ، ایکواڈور کوآئیوری کوسٹ کیخلاف 1-0 کی شکست کا سامنا رہا۔ جاپان اور ہالینڈ کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں جرمن ٹیم نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کرکے اپنے عزائم واضح کر دیے لیکن جلد ہی کوراکاؤ نے شائقین کو حیران کرتے ہوئے جلد ہی اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد جرمنی نے گولوں کی بارش کر دی۔ نیکو شلوٹر بیک نے 2-1 کی برتری دلائی۔ ہاورٹز نے پنالٹی کو کامیابی سے گول میں تبدیل کرکے اسکور 3-1 کر دیا۔ دوسرے ہاف میں جمال موسیالا ،نیتھنیل براو?ن، ڈینیز اُنداو اور اختتامی لمحات میں کائی ہاورٹز نے اپنا دوسرا گول کیا۔ ادھر مونٹیری اسٹیڈیم میں سوئیڈن تیونس کو ہرایا۔ سوئیڈن کے یاسین ایاری نے دو گول کئے۔

اسپورٹس سے مزید