• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امباپے مسلسل تنقید سے چڑ گئے، ورلڈکپ میں پوزیشن بدلنے پر تیار

نیوجرسی (جنگ نویز) فرانچ فٹبال ٹیم کے کپتان کائلان امباپے نے مسلسل تنقید سے تنگ آکر فیفا ورلڈ کپ میں سینگال کے خلاف اپنے افتتاحی معرکے سے قبل بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ 27 سالہ اسٹرائیکر کو ریال میڈرڈ کلب اور ملک کیلئے حالیہ کارکردگی اور قیادت پر شدید اسکروٹنی کا سامنا ہے ۔ البتہ امباپے نے اعتراف کیا کہ انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ وہ کہتے ہیں ٹیم کی خاطر اب دفاعی لائن میں کردار ادا کرونگا، ہم ہر قیمت پر ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ امباپے ورلڈ کپ کے 14 میچوں میں 12 گول اسکور کر چکے ہیں اور صرف ایک گول انہیں فرانس کا آل ٹائم ٹاپ اسکورر بنا دے گا۔

اسپورٹس سے مزید