نیویارک (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی اور کیوراکاؤکے میچ سے قبل ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) شون ایونز کے ایک ہاتھ کے اشارے نے نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ عالمی نشریات کے دوران کیمرہ جب ڈلاس میں قائم وی اے آر مرکز پر گیا تو آسٹریلوی آفیشل نے الٹے ’’او کے‘‘ طرز کا ہاتھ کا اشارہ بنایا، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور بعض حلقوں نے اسے سفید فام برتری سے منسلک علامت سے مشابہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق فیفا نے واقعے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے معاملے کا جائزہ شروع کر دیا ہے، تاہم ابھی کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ امتیازی سلوک کے خلاف سرگرم تنظیموں نے بھی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کے بعد ورلڈ کپ کی نشریات میں تبدیلی دیکھی گئی۔