• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کیلئے آمد، ایرانی اسکواڈ امریکی پابندی اور رویے پر پھٹ پڑا

لاس اینجلس (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے افتتاحی معرکے سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم نے میزبان ملک امریکہ کے متعصبانہ رویے اور لاجسٹک رکاوٹوں کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ امیر قلعہ نوئی اور اسٹار فارورڈ مہدی طارمی نے امریکا کی جانب سے بیس کیمپ قائم کرنے کی اجازت نہ دینے اور سخت ویزا پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کوچ نے کہا کہ سفارتی مسائل کے سبب میکسیکو میں قیام کرنا پڑا، جہاں سے صرف میچ کیلئے امریکہ آئیں گے۔ اسٹرائیکر مہدی طارمی کا کہنا تھا کہ امریکی سفری پابندیوں اور پیدا کردہ تناو? نے ورلڈ کپ کے روایتی جشن اور امن کے پیغام کو داغدار کر دیا ہے۔ تاہم ایرانی اسکواڈ کا مؤقف ہے کہ وہ سیاست نہیں بلکہ صرف فٹبال کھیلنے آئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید