• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، امریکا اور ایران میں معاہدے پر اتفاق کے ثمرات، 4640 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر اتفاق کی خبروں اور نئے بجٹ میں کیپٹل مارکیٹ پر کسی قسم کانیا ٹیکس عائد نہ ہونے سے سرمایہ کاروں میں جوش و خروش، نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست سرگرمی ،تمام اہم سیکٹرز میں بھاری خریداری سے کے ایس ای100 انڈیکس میں 4640پوائنٹس کا اضافہ،انڈیکس 5 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا،70.64فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 612 ارب 83 کروڑ 6لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی10.92 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان آئندہ جمعہ کو معاہدے پر اتفاق ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور بجٹ میں نئے ٹیکس کے خدشات ختم ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید