• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سرکاری و نجی اسکولوں کے درمیان بنیادی سہولتوں کا فرق برقرار

اسلام آبا(قاسم عباسی) ملک میں تعلیم تک رسائی میں مجموعی بہتری کے باوجود سرکاری اسکول بنیادی سہولتوں، ڈیجیٹل رابطوں اور تدریسی وسائل کے حوالے سے نجی اسکولوں سے نمایاں طور پر پیچھے ہیں۔یہ انکشاف ادارۂ تعلیم و آگاہی (ITA) کی جانب سے تیار کردہ ASER پاکستان 2025 رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے درمیان انفراسٹرکچر کا فرق پاکستان میں معیاری تعلیم کے حصول کے لیے بدستور ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک تہائی سرکاری اسکول اب بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ صرف 66.7 فیصد سرکاری اسکولوں میں بجلی دستیاب ہے جبکہ نجی اسکولوں میں یہ شرح 83.6 فیصد ہے۔

اہم خبریں سے مزید