کراچی ( پ ر) بارگاہِ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں عشرہ مجالس محرم الحرام یکم تا ۱۰ محرم الحرام 10:00بجےشب منعقد ہونگی ،خطاب آیت اللّٰہ عقیل الغروی کرینگے، علامہ حسن ظفر نقوی عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے مسجد و امام بارگاہ مصطفوی سیکٹر 11-Bنارتھ کراچی میں شب 9بجے، اسلامک کلچرل سینٹر عائشہ منزل میں شب10:30اور 4محرم سے 9محرم روزانہ شام 05:30سے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں خطاب کرینگے ،علامہ صادق عباس عابدی یکم تا 9محرم شب09:30بجے بارگاہ نجف گلستان جوہر ، 11محرم سے 15محرم تک شب 08:30بجے جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاؤن میں خمسہ مجالس سے خطاب کرینگے،محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈمیں مجالس روزانہ شب 08:15سے 09:15تک منعقد ہونگی، مولانا ابو طالب طباطبائی خطاب کرینگے ، جبکہ خواتین کی مجلس 05:15سے شروع ہونگی جن سے محترمہ شمع حسن خطاب کرینگی،جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں مجالس یکم تا 8 محرم شب سوا 9 بجے منعقد ہونگی، 9 محرم کو بعد مجلس جلوس برآمد ہوگا ، علامہ مرزا حیدر علی خطاب کریں گے۔