کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہررابعہ سٹی نالے کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی پھندا لگی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، 30 سے 35 سال کے درمیان ہے اورفوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی ہے اورشبہ ہے نشئیوں میں جھگڑے کے دوران مقتول کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ،ملیر عمار یاسر سوسائٹی فیز ون میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گھر سے 18 سالہ علی اصغر ولد سلیم کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کےمطابق نوجوان نے دوست کے گھرمیں ڈوپتہ کی مدد سے گلےمیں پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کی ہے ۔