کراچی(اسٹاف رپورٹر )مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے زائرینِ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں 2 سال سے ایران و عراق کے زمینی راستے کی بحالی کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ،وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ دو برس سے زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں عاشقانِ امام حسینؑ زیارتِ عتبات عالیات سے محروم ہیں ، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل نے متعلقہ فورمز پر اس مسئلے کو مؤثر انداز میں پہلے بھی اٹھایا اور آئندہ بھی حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا ۔