• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازی اور منشیات فروشی سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، نوسربازی اور منشیات فروشی سمیت مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ مظفر آباد پولیس نے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے اشتہاری مجرمان اور مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے مختلف ٹریفک حادثات میں شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتاز آباد پولیس نے جعلی فرد ملکیت تیار کرکے شہری سے ہزاروں روپے بٹورنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بی زیڈ پولیس نے ملزم عمران سے 20لیٹر شراب ،ملزم اللہ رکھا سے 20لیٹر شراب، ملزم ناصر سے 20لیٹر شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم رمضان سے 1300گرام چرس، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم علی رضا سے 20لیٹر شراب اور سیتل ماڑی پولیس نے ملزم دلشاد اعجاز سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، صدر پولیس نے 9سالہ بچہ سے مبینہ بدفعلی کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی جب کہ شاہ شمس پولیس نے امانت میں خیانت کرکے لاکھوں کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید