ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل گریڈ 17تا 20 کی آسامیوں پر تقرری کا فیصلہ کیا ہے‘ اس ضمن میں حاضر سروس اساتذہ سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اہل امیدواروں کیلئے کم از کم 16سالہ تعلیمی قابلیت‘ پیشہ ورانہ تدریسی ڈگری اور 5سالہ تدریسی یا انتظامی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انتخابی عمل میں تحریری امتحان اور انٹرویو شامل ہوگا۔ امیدوار 17جون 2026تک آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے۔