• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاندار کارکردگی پرپرنسپل ڈاکٹر زرغونہ کنول کیلئے تعریفی مکتوب

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم ملتان کی پرنسپل ڈاکٹر زرغونہ کنول کو شاندار کارکردگی پر تعریفی خط جاری کر دیا،خط میں ڈاکٹر زرغونہ کنول کی جانب سے ضلع ملتان کے سرکاری کالجوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم ملتان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بہترین اور مؤثر انتظام، تعلیمی اقدامات کی تشہیر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کو سراہا گیا ہے۔
ملتان سے مزید