ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین شعبۂ ماس کمیونیکیشن جامعہ زکریاملتان ، محقق اور استاد ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کرگئے وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے انہوں نے ٹرانسپلانٹ بھی کرایا تھا مگر آپریشن کامیاب نہ ہوسکا وہ گذشتہ روز انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر یونیورسٹی میں ادا کیا گیا،جس میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اساتذہ کا کہنا تھاکہ ان کی وفات نہ صرف جامعہ زکریا بلکہ جنوبی پنجاب کے علمی منظرنامے کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔