ملتان (سٹاف رپورٹر )ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں یکم محرم سے دس محرم تک عشرہ عمر فاروقؓ و حسینؓ کے طور پر منانے کا اعلان کرتی ہے اس دوران مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امیر المومنین خلیفہ دوم حضرت سید نا عمر فاروق ؓاور نواسہ رسول ؐ سیدنا امام حسین ؓ اور شہداء کربلا کو عقیدت پیش کیا جائے گا، علمائے کرام شہادت فاروق اعظمؓ اور شہادت سیدنا امام حسینؓ اور شہدائےکربلا پر خطاب کریں گے۔