• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نےمریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا جبکہ ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور علاج معالجہ کے معیار کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریض بچوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے فراہم کردہ سہولیات اور طبی عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے ادویات کے سٹاک، میڈیکل آلات اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دیتے ہوئے ہسپتال میں جاری انتظامات سے آگاہ کیا ۔
ملتان سے مزید