• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کیلئے تفریحی دورے کا اہتمام

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے عالمی یوم تدارک چائلڈ لیبر کے موقع پر سپر سپیس فن لینڈ مال آف ملتان تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا بچوں کے لئے تفریحی دورے کا اہتمام ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور انتظامیہ سپر سپیس کے اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے کیا گیا تفریحی دورے کے موقع پر پی آر او چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ نوید مختار بیورو سٹاف صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سماجی شخصیات پرنسپل سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین ادیب احمد، محمد عدنان، رانا حاکم علی اور ہمایوں واجد بچوں کے ہمراہ تھے بچوں نے سپر سپیس فن لینڈ گیم زون تفریحی دورے کے موقع پر خوب ہلہ گلہ کیا بچے مختلف انڈور گیمز ایکس ڈی سینما، ہارر ٹرین اور جھولوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔
ملتان سے مزید