• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح ٹاؤن میں 207کنال اراضی پر لیا جانیوالا حکم امتناعی خارج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انتظامیہ کی فاطمہ جناح ٹاؤن ایچ بلاک کے حوالے سے اہم قانونی کامیابی ،فاطمہ جناح ٹاؤن ایچ بلاک میں 207 کنال اراضی پر لیا جانے والا حکم امتناعی عدالت عالیہ نے خارج کر دیا۔ ناصر قریشی نے ایم ڈی اے کیخلاف فاطمہ جناح ٹاؤن ایچ بلاک میں حکم امتناعی حاصل کیا ہوا تھا۔ حکم امتناعی کیوجہ سے فاطمہ جناح ٹاؤن ایچ بلاک کے ترقیاتی کام اور الاٹیزمتاثر ہو رہے تھے ، حکم امتناعی خارج ہونے کی وجہ سے ایم ڈی اے کے قیمتی پلاٹ واگزار ہو گئے ہیں۔ جس سے فاطمہ جناح ٹاؤن کے الاٹیز کے دیرینہ مسائل حل کیئے جا سکیں گے۔
ملتان سے مزید